مشرق وسطی

یمن:صنعاء اوردیگرعلاقوں میں بیرونی مداخلت کے خلاف مظاہرے۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج یمن کی دارالحکومت صنعاء سمیت دیگرعلاقوں میں ملک کے اندر بیرونی مداخت کے خلاف بڑے پیمانے پرمظاہرے ہوئے۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمن کے اندرونی معاملے میں کچھ ممالک مسلسل مداخلت کررہے ہیں جس کی وجہ سے صورت حال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے،اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ آج دارالحکومت سمیت دیگرمختلف علاقوں میں انقلابی کمیٹیوں کی جانب سے بڑے پیمانےپرعوامی مظاہرے ہوئے،جہاں شریک افرادنے اس بات پرزوردیتے ہوئےکہاکہ یمن کی اصلاح کی ذمہ داری صرف اورصرف یمنیوں پرہی ہے،لہٰذا کسی بھی بیرونی ممالک کویہ حق حاصل نہیں ہےکہ وہ یمن میں مداخلت کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button