عراق

صوبہ صلاح الدین،170دہشت گردہلاک،70گاڑیاں تباہ،3ٹھکانے ملیامیٹ،عراقی ائیرمارشل

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)عراقی فضائی فوج کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ5روزکے دوران اس نے دہشت گردتنظیم داعش کے ٹھکانوں پرکل516فضائی حملے کیےجس کےنتیجے میں170دہشت گردہلاک جبکہ70گاڑیاں تباہ،3چھاونیاں ملیامیٹ، اور40گھروں کومسمارکیاگیاہے جہاں اسلحے بنائے جاتے تھے۔
السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق عراقی ائیرمارشل حامدالمالکی نےآج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کااعلان کیاہے کہ پچھلے6سے10مارچ کے دوران صوبہ صلاح الدین میں واقع دہشت گردتنظیم داعش کے ٹھکانوں پرکل516میزائیل گرائے گئے جس کے نتیجے میں داعشی دہشت گردوں کوبڑے پیمانے پرنقصانات سے دوچارکیاہے۔
ذرائع کے مطابق ادھرصوبہ الانبارکے شہرفلوجہ میں50دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ25گاڑیاں تباہ کیے گئےہیں۔
خیال رہے اس وقت عراقی فوج نے دہشت گردتظیم داعش کے خلاف عوامی رضاکارانہ فورسزکے ساتھ مشترکہ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں داعش بڑے پیمانے پرنقصانات پہنچ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت سارے علاقے خالی کرنے پرمجبورہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button