مشرق وسطی

بحرین:ہم سب مقاومتی ہیں،کانفرنس سے مقررین کاخطاب۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}گزشتہ شب بحرین کے شہر”باربار”میں عوامی مختلف جماعتوں کی جانب سے”ہم سب مقاومتی ہیں”کے عنوان سے ایک کانفرنس کااہتمام کیاگیا۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب کوبحرین کے شہر”باربار”میں مختلف عوامی جماعتوں و سماجی تنظیموں کی جانب سے ایک کانفرنس کاانعقادکیاگیا جس میں بڑی تعدادمیں خانوادہ شہداء نے شرکت کی، ذرائع کاکہناہےکہ مقررین نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا کہ غاصب سعودی قبضے کے خلاف کسی بھی صورت میں مزاحمتی عمل کونہیں چھوڑیں گے۔
اس موقع پرشیخ علی بن احمدالجدحفصی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پرزوردیاکہ” یقینا عوامی قربانیاں ہرگزرائیاں نہیں جائےگی اگرچہ وقت گزرجائے،لیکن یہ بات یادرکھاجائے کہ ایک دن ضرور آئے گاکہ عوام کوفتح ونصرت نصیب ہوگی”۔
ذرائع کے مطابق مختلف انقلابی تنظیموں کے رہنماوں نے تاکیدکے ساتھ اس بات کااعادہ کیاکہ”ہم ہرگز مزاحمتی عمل کوہاتھ سے جانے نہیں دیں گے”اس موقع پر”تحریک خلاص”کے سربراہ عبدالروف الشایب نے کہا”ہم اپنے اہداف میں ثابت قدم رہیں گے،اورکبھی بھی ظالم آل خلیفہ کے مظالم کوتسلیم نہیں کریں گے۔
آخرمیں مقررین نےانقلابی کاروائیوں کومزیدمضبوط کرنے کے حوالے سے زوردیتے ہوئے کہاکہ بحرین میں سعودی غاصبانہ مداخلت کوہم کسی صورت میں برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button