مشرق وسطی

شام:حلب میں داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں8کردی جوان ذبح۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}گزشتہ شب شام کے شمالی صوبہ حلب میں واقع ایک بستی”قعرکلبین”میں عالمی دہشت گردداعش نے کردقبیلے سے تعلق رکھنے والے8جوانوں کوذبح کیا۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات گئےحلب کی بستی”قعرکلبین” داعشی دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھرظلم وبربریت کابازارگرم کردیاہے جہاں انہوں نے گھروں میں گھس گھس کرجوانوں کونکالا،بعدازآں انہیں بغیرکسی جرم کےسرعام لوگوں کے سامنے ذبح کرڈالا۔
دوسری جانب ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ ادھرشمال مشرقی صوبہ الرقہ کے شہرتل ابیض میں اتحادی افواج کی جانب سےداعش کے ٹھکانوں پرفضائی حملےکیےگئےجس کے نتیجے میں درجنوں داعشی ہلاک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button