عراق

عراق کے ٹکڑے کئے جانے کی سازش کی جا رہی ہے. سید عمار حکیم

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے کہا ہےکہ عراق کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور حکام کو ہوشیار رہنا ہوگا۔

سید عمار حکیم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ میں نوے فیصد عراقی شامل ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عراق کے ٹکڑے ہوئے تو عراقیوں پر جہنم کے دروازے کھل جائيں گے۔انہوں نے کہا کہ داعش اور القاعدہ میں بس اتنا سا فرق ہے کہ القاعدہ میں صرف دس فیصید عراقی شہری تھے لیکن داعش میں نوے فیصد عراقی ہیں اور دس فیصد دیگر ملکوں کے شہری ہیں۔ سید عمار حکیم نے کہا کہ سنہ دوہزار تین سے عراق کے سیاسی عمل میں بہت زیادہ خلل پڑا ہے لہذا حکام کو آپس میں مصالحت کرکے ہوشیاری سے عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عراقیوں کو اس بات کا موقع نہيں دینا چاہیے کہ عراق کے ٹکڑے ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button