عراق

عراقی سکیورٹی فورسزکافلوجۃ پرفضائی حملے،150دہشت گردہلاک،25گاڑیاں تباہ۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیاہے کہ رات گئے سکیورٹی فورسزنے صوبہ الانبار کے شہرفلوجہ میں فضائی حملے کِے جس کے نتیجے میں دہشت گردتنظیم داعش کے 150عناصرہلاک جبکہ25گاڑیاں تباہ ہوئے۔
السومریۃنیوزرپورٹ کے مطابق گزشتہ روزعراقی فورسزنے صوبہ صلاح الدین کوکاٹنے کے لئے دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف”لبیک یارسول اللہ”آپریشن کیاجبکہ دوسری جانب شرق الکرامۃ کو کاٹنے کے لئے”شہید نجم الدین آپریشن کیا۔
اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ سکیورٹی فورسزنے داعش کے اہم ٹھکانوں پرفضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں150دہشت گردہلاک،25گاڑیاں تباہ کرنے کے علاوہ3عسکری چھاونیوں کوبھی ملیامیٹ کردئیے گئےہیں۔
ادھرصوبہ الانبارکے ذرائع کاکہناہے حالیہ دنوں میں سکیورٹی فورسزنے داعش کے زیرکنٹرول 13بستیوں کوآزادکرایاہے

متعلقہ مضامین

Back to top button