سعودی عرب

العوامیۃ پرایک مرتبہ پھرسعودی یلغار،بکتربندگاڑیوں سے شدیدفائرنگ۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}سعودی عرب کے شہر العوامیۃ میں گزشتہ روزسکیورٹی فورسزکی جانب سے بے گناہ سشہریوں پرمسلسل ایک گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے۔
العالم ٹی وی نے”برس سائیٹ”کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ گزشتہ روزسعودی سکیورٹی فورسز نے مشرقی علاقے میں واقع شہرالعوامیۃ پراچانک سے بکتربندگاڑیوں کےذریعےعام شہریوں کے اوپر فائرنگ کھول دئیے،اس حوالے سےذرائع کاکہناہےکہ سکیورٹی کاہدف ایک سماجی کارکن سلمان فرج مطلوب تھا جس کے تعاقب میں انہوں نے پورے شہرمیں خوف ہراس پھیلائیے،اس حوالے سے ایک خاتون نے اپنانام ظاہرکیے بغیربتایاکہ حکومتی خفیہ ادارے کے افرادکی جانب سے خوف وہراس پھیلانےکی وجہ سے ابھی تک العوامیۃ کے شہری سہمے ہوئے ہیں،جہاں وہ رات گئےمختلف گھروں میں اچانک گھس کرفائرنگ کھول دیتی ہیں۔
ذرائع کوایک اورسماجی کارکن نے بھی اپنانام ظاہرکیے بغیربتایاکہ ان سعودی گماشتوں نے 2011 سے مشرقی علاقوں میں عام شہریوں کاجیناحرام کرکے رکھاہواہے جہاں اب تک28افرادشہید کیے چکے ہیں اوراتنی ہی تعدادمیں گرفتاربھی کیےگئےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button