ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
شیعیت نیوز : عراقچی نے سعودی ہم منصب سے گفتگو کی۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی جو چینی حکام سے ملاقات اور مشاورت کے لیے بیجنگ میں موجود ہیں، انہوں نے آج دوپہر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں : مشہد میں منفرد حق مہر، ڈاکٹر شوہر 313 غریب مریضوں کا مفت آپریشن کرے گا
اس گفتگو میں دونوں فریقوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور کشیدگی کے پیدا ہونے اور بڑھنے سے روکنے کے لیے سفارت کاری کے عمل کو جاری رکھنے اور علاقائی ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا۔







