لبنان

مقاومت اسلامی کوبدنام کرناامریکی وصہیونی کااہم ایجنڈاہے۔سیدحسین موسوی۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}مقاومت اسلامی کی ذیلی جماعت”الوفاء”کے سربراہ سیدحسین موسوی نے کہاہے کہ حزب اللہ کوبدنام کرناامریکی وصہیونی کےایجنڈے کاحصہ ہے۔
العھدنیوزرپورٹ کے مطابق آج بعلبک میں مقاومت اسلامی کے ذیلی تنظیم”الوفاء”کے سربراہ سید حسین موسوی نے ایک سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غاصب اسرائیل وامریکہ ہمیشہ سے حزب اللہ کوایک عالمی دہشت گردتنظیم داعش جوانسانیت کے دشمن ہے کے ساتھ تشبیہ دے کر بدنام کرنے کی مذموم کوششیں کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا جوبھی حزب اللہ،جوایک مقدس تنظیم ہے،دنیامیں کلمۃ اللہ کی بلندی کے لئے کام کرہی ہے،دہشت گردتنظیم داعش جس کی پوری تاریخ مظلوم انسانی خون سے رنگین ہے کے ساتھ تشبیہ دیتاہے،دراصل وہ ایک مجرم ہے،اس لئے کہ اسے ابھی تک حق وباطل کامعلوم ہی نہیں ہے۔
موسوی نے آخرمیں کہاکہ مقاومت اسلامی حزب اللہ، لبنان اورخطے میں غاصب اسرائیل کے ساتھ دراصل ایک الٰہی پیغام کی تکمیل کے لئے برسرپیکارہے،جس نے عالمی دہشت گردامریکہ سمیت اس کے پالتوغاصب اسرائیل اورتکفیری جماعتوں کوخطے میں جیناحرام کرکے رکھاہواہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button