داعش کا جھنڈا دنیا پر لہرا ئے گا، مولانا عبدالعزیز(برقعہ)
پاکستان کے دارلخلافہ میں موجود مسجد انتشار کے خطیب اور ریاست پاکستان کے مخالف مولانا عبد العزیزکا مقامی اخبار جہان پاکستان کو دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میدیا پر کافی مقبولیت اختیار کرگیا ہے جس میں انہوں نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی کامیابیوں پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا جھنڈا دنیا پر لہرائے گا،ہماری جنگ بھی نفاذ اسلام کے لئے ہے،گویا مولانا برقعہ کا کہنا تھا کہ داعش اسلام کے نفاذ کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور انکی (مولانا برقع) کی جنگ بھی یہی ہے۔
داعش کی نفاذ اسلام کے لئے جنگ کے بارے میں قارئین بہت خوب جانتے ہیں کہ مخالف کا قتال کرنا ، عورتوں کی بے حرمتی کرنا، غیر مسلموں اور مخالفین کے سر کاٹنا انکا پسندیدہ کام ہے، لہذا پاکستان میں مولانا برقعہ بھی اسی قسم کی جنگ کی تیاریاں کررہے۔ ہم اس غدار اسلام و وطن کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔