مقبوضہ فلسطین

یہودیوں سے مذہبی تہوار”پوریم”کے موقع پرمسجدالاقصیٰ پردھاوابولنے کی اپیل۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی تنظیموں کی جانب سے اپنے مذہبی تہوار”عیدپوریم”کے ایام میں کل بروزبدھ اورپرسوں جمعرات کومسجدالاقصیٰ پردھاوابولنے کی اپیل کی گئی ہے۔
العالم ٹی وی نے مرکزاطلاعات فلسطین کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ یہودی شدت پسندتنظیموں کی جانب سے تمام یہودی آبادکاروں سےسے یہ اپیل کی گئی ہے وہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں مسلمانوں کے قبلہ اول کی جگہ جمع ہوکرتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات اداکریں۔
ذرائع کاکہناہے کہ یہودی گروپوں کی جانب سے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بھی یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوا بولنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہودی تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ اس عید کے موقع پر مذموم ہیکل سلیمانی کی جگہ جمع ہوکر مذہبی روایات کو تازہ کریں۔
یہودیوں کو مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے لیے قائل کرنے میں مصروف عمل گروپوں میں’’امناء جبل ھیکل‘‘، خواتین برائے جبل ہیکل، طلباء گروپ برائے جبل ہیکل، انسٹیٹیوٹ برائے ہیکل سوم، کریات اربع کالونی کے یہودی ربی گروپ اور کئی دوسری مذہبی جماعتیں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ یہودی انتہا پسند گروپ مذہبی تہواروں کی آڑ میں آئے روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہوئے قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیرکی منصوبہ بندی کرتے رہتے ہیں۔ صہیونی ریاست اور اس کے سکیورٹی ادارے ان یہودی شرپسندوں کو پورا تحفظ اور سیکیورٹی مہیا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button