مشرق وسطی

بحرین کی بگڑتی صورت کی اہم وجہ شیخ سلمان کی بے جرم گرفتاری ہے۔ سیدالغریفی

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین کے بزرگ عالم دین سیدعبداللہ الغریفی نے کہاہے کہ اس وقت ملک کی سیاسی، قانونی اورامن وامان کی صورت حال ایک غیریقینی کیفیت میں دکھائی دے رہی ہے ،جس کی بنیادی وجہ موجودہ بحران کاعدم ادراک ہے۔
العھدنیوزرپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بحرین کے شہر”الدراز”میں جامع مسجدالامام الصادق میں خطبہ نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے سیدالغریفی نےکہا کہ اس وقت ضرورت اس امرکی ہے کہ اہل منبرکی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کےعقائدی،ثقافتی،فقہی،روحانی،اخلاقی،سماجی،سیاسی تمام میدانوں میں صحیح رہنمائی کریں تاکہ معاشرے کے اندرسے تمام برائیوں کاخاتمہ ہو۔
انہوں نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا”جمعیۃ الوفاق” کے سربراہ شیخ علی سلمان کی اتنی طویل بے جرم وخطا گرفتاری عوامی بے حسی کاایک واضح ثبوت ہے،لہٰذا ہم ظالم آل خلیفہ کے گماشتوں کواب بھی یہ تنبیہ کرناچاہتے ہیں کہ وہ انہیں جلدازجلدرہاکریں ورنہ آگے پیش آنے والے تمام حالات کی ذمہ دارحکومت ہی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button