عراق

شام: دہشت گردجماعت داعش نے150مسیحی افرادکوقتل کیا۔عراقی پارلیمانی رکن یوخنا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراقی پارلیمنٹ کے مسیحی برادری کے رکن نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئےاس بات پرزوردی ہے کہ دہشت گردجماعت داعش نے شام کے اندررواں ہفتے تقریبا 150 مسیحی افراد کوقتل واغواء کیاہے۔

موقع السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق گزشتہ روزعمادیوخنا نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی ہے کہ رواں ہفتے دہشت گردجماعت داعش نے شام میں ان کے برادری سے تعلق رکھنے والے تقریبا150افرادکوقتل اوراغواء کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ اس بڑے حادثےپرعالمی برادری کی خاموشی قابل تشویش ہے،انہوں نےاقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ان کے اغواء شدہ افرادکی رہائی کے سلسلے میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔
آخر میں یوخنانے اس بات پردیتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیموں کوچاہئے کہ وہ پناہ شامی گزینوں کی مدد کرے تاکہ وہ جلدازجلداپنے علاقوں کوواپس جاسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button