مشرق وسطی

بحرین:مختلف علاقوں میں شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے جاری۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین کے مختلف علاقوں میں الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی بے جرم گرفتاری اورفیصلے کوآگلے ماہ کے لئے موخرکئے جانے کےخلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق سرزمین بحرین میں الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کے بلا جرم قیداورظالم حاکم آل خلیفہ کی جانب سے فیصلے کومسلسل ٹالے جانے کے خلاف عوام کی جانب سے پرہجوم لیکن پرامن مظاہرے جاری ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے منامہ کی حکومت پریہ الزام عائدکیاہے کہ ظالم آل خلیفہ نے ان پرامن مظاہروں کے دوران کئی شہریوں کی قتل وغارت گری،ان کے خلاف زہریلاآنسوگیس کااستعمال سمیت دیگرکئی بحرینی باشندوں کوملکی شہریت سے محروم کیاہے جوکہ ایک انسانی سنگین جرم ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button