سعودی عرب

سعودی عرب کے فوجی بجٹ میں اضافہ

سعودی عرب کے حکام اپنے فوجی بجٹ میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے دوہزار چودہ کے فوجی بجٹ میں دو ہزار تیرہ کی نسبت ایک بار پھر اضافہ کرکے مغربی اسلحہ ساز کمپنیوں کی آمدنی کو دوگنا کردیا ہے۔ اسکای نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے گزشتہ سال کے فوجی بجٹ میں دوہزار تیرہ کی نسبت اکیس فیصد اضافہ نظر آرہا ہے اور اس طرح سعودی عرب کا فوجی بجٹ اکیاسی ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے اپنے فوجی بجٹ میں اضافے سے متعلق رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی حدتک کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹاک ہوم ریسرچ سینٹر نے مختلف ملکوں کے سالانہ فوجی بجٹ کے بارے میں اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے دوہزار بارہ کے مقابلے میں دوہزار تیرہ کے فوجی بجٹ میں چودہ فیصد اضافہ کرکے اسے اڑسٹھ ارب ڈالر تک پہنچا دیا تھا اسی بنا پر سعودی عرب کو مشرق وسطی میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار سمجھا جاتا ہے۔ اسٹاک ہوم ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دس برسوں میں سعودی عرب کے فوجی بجٹ میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب خطے کے دیگر عرب ملکوں کی طرح جدید ترین ہتھیاروں کا خریدار ہونے کے باوجود ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button