ایران

داعش عالم اسلام کے لئے ایک آفت ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ علاقے میں داعش کے دہشت گردانہ اقدامات کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔
سحر عالمی نیٹ ورک کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید حسن فیروزآبادی نے پیر کو کہا کہ داعش ایک دہشت گرد گروہ ہے جسے ایران کے ہمسایہ ممالک عراق، شام اور دیگر اسلامی ملکوں کے خلاف تیارکیاگیا ہے- جنرل فیروزآبادی نے داعش کو عالم اسلام میں ایک آفت اور مصیبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دہشت گرد گروہ کو صیہونیوں، برطانیہ اور امریکہ نے پیدا کیا ہے اور چونکہ یہ گروہ عقل و منطق سے عاری ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی وحشیانہ طرزعمل کا مالک ہے اس لئےاسے عالمی سامراج کے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیروزآبادی نےگروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں کہا کہ مذاکرات ایک سیاسی عمل ہے اورایران کی وزارت خارجہ اس معاملے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی مذاکرات رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں انجام پا رہے ہیں۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ ایٹمی توانائی ایک ٹیکنالوجیکل معاملہ ہے اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سائنس دانوں کےعظیم کارناموں سے میں سے ایک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button