سعودی عرب

آیت اللہ شیخ باقر نمر کے آپریشن کی اجازت

سعودی عرب کی حکومت نے دو سال سے زیادہ عرصے سے قیدممتاز عالم دین آيت اللہ شیخ نمر کے پیر سے گولی نکالنے کے لئے آپریشن کی اجازت دے دی ہے۔
سحر عالمی نیٹ ورک نے خبررساں ایجنسی مرآۃ البحرین کےحوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کےمعروف عالم دین اور بے بنیاد سیاسی الزام کی بنا پر آل سعود کی جیل میں قید آیت اللہ شیخ نمر باقرالنمر کےبھائی محمد النمر نے جمعرات کوایک ویب سائٹ میں لکھا ہےکہ سعودی عرب کے حکام نے نوسوپچاس دن کا عرصہ گزرنے کے بعد اجازت دی ہےکہ ڈاکٹر ان کی گرفتاری کے وقت ان کے پیر میں لگنے والی گولی نکالنے کے لۓ آپریشن کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جولائی دو ہزار بارہ میں شیخ نمر باقر النمرپرقاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے تھے اور پھرسعودی اہلکاروں نے انہیں زخمی حالت میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا -شیخ النمر سعودی عرب کے سب سےزیادہ معروف سیاسی قیدی ہیں۔ ان کو پندرہ اکتوبر دو ہزار چودہ کو سزائے موت سنائی گئي۔ ان پر الزام ہے کہ وہ حکومت کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرتے ہیں- اس فیصلے کےخلاف دنیابھر میں اعتراضات کۓ جارہے ہیں اورمختلف شخصیات سعودی عدالت کے اس ظالمانہ اورغیر منصفانہ فیصلے کی منسوخی کے لۓ کوشش کررہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button