وفاق و پنجاب حکومت کو دہشتگردتنظیموں کے بارے میں علم نہیں،مقابلہ کیسے کریں گے،سینٹ قائمہ کمیٹی کا اظہار برہمی

17 فروری, 2015 00:00

شیعت نیوز:پاکستان میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف و استحقاق نے دینی مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات نہ دینے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ اورپنجاب حکومت کودہشت گرد تنظیموں کے بارے میں علم ہی نہیں وہ ان کامقابلہ کیسے کریں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف و استحقاق نے دینی مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات نہ دینے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی وزارت داخلہ اورپنجاب حکومت کودہشت گرد تنظیموں کے بارے میں علم ہی نہیں وہ ان کامقابلہ کیسے کریں گے۔کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ اورآئی پنجاب کی اجلاس میں عدم شرکت پربھی برہمی کااظہار کیا۔ کمیٹی میں قائم مقام آرپی او راولپنڈی نے انکشاف کیاکہ پنجاب کے اندربہت سے مشکوک مدارس موجودہیں لیکن ان کے خلاف ثبوت سامنے نہیں آئے، مدارس کوبیرونی امدادبھی جاری ہے۔ رضا ربانی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر مسعود کو بریفنگ دینے سے روک دیا۔ کمیٹی کااجلاس سینیٹر طاہرمشہدی کی زیرصدارت ہوا۔

اطلاعات کے مطابق کمیٹی نے آئی ایس آئی اورآئی بی سمیت تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں سے پنجاب میں مدارس کو بیرون ملک سے فنڈنگ پر تفصیلی رپورٹس مانگ لیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ وزارت داخلہ اورپنجاب حکومت کے پاس دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں وہ ان کا مقابلہ کیسے کریں گے، دہشت گردوں کے پاس اتنااسلحہ اورپیسہ ہے جتنا ہماری پولیس اورفوج کے پاس بھی نہیں۔ ہم مرنے والوں کے ساتھ صرف فوٹوسیشن کراتے ہیں۔ رضاربانی نے کہاکہ اگر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اگلے اجلاس میں نہ آئے تو سینیٹ میں ان کے خلاف استعفے کی تحریک پیش کریں گے۔

7:51 شام اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔