کوئٹہ کے عوام کا دل جیت لینے والا اقدام، ایران کے لیے 39 لاکھ سے زائد رقم، سونا اور دیگر سامان ایرانی قونصل جنرل کے حوالے

27 اپریل, 2026 12:08

شیعیت نیوز : امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی سربراہی میں ایک وفد نے کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی سے ملاقات کی اور کوئٹہ کے عوام اور مخیر حضرات کی جانب سے ایران کے لیے جمع کی گئی امدادی رقم اور دیگر سامان ان کے حوالے کیا۔ وفد میں شیخ ولایت حسین جعفری، حاجی دولت حسین اور حاجی غلام حسین اخلاقی شامل تھے۔

اس موقع پر شیخ ولایت حسین جعفری نے ایرانی قونصل جنرل کو امدادی رقم اور سامان کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے عوام نے ایران سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یہ رقم ہدیہ کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علمدار روڈ پر قائم کردہ امدادی کیمپ میں 39 لاکھ 64 ہزار 500 سے زائد رقم جمع ہوئی۔ اس کے علاوہ امریکی ڈالر، پرائز بانڈز، سونے کا ہار، سونے اور چاندی کی انگوٹھیاں اور سونے کی بالیاں سمیت دیگر قیمتی سامان بھی جمع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صحافی آنا کاسپاریان کا اعتراف، حزب اللہ لبنان کی واحد دفاعی لائن ہے، لبنانی حکومت اسرائیل کی کٹھ پتلی ہے

اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں اور حالیہ جنگ کے دوران پاکستانی قوم نے ایران کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے لوگوں سے ان کی قربت اور مذہبی و اعتقادی ہم آہنگی نے دوستی میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد کوئٹہ کے عوام کی محبت کا اظہار ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی نے نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا کو طاغوتی قوتوں کے خلاف یکجا کیا۔ شہید آیت اللہ خامنہ ای سے پاکستانی عوام نے بھرپور عقیدت و محبت کا اظہار کیا ہے اور ان کی شہادت نے پوری امتِ مسلمہ کو بیدار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انقلابِ اسلامی کے نئے رہبر بھی شجاعت و دلیری سے امت کی قیادت کریں گے۔

1:26 شام اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔