پاکستان

سانحہ حیات آباد: پشاور میں مسجد پر حملے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی میں درج

شیعت نیوز: پشاور میں مسجد و امام بارگاہ حملے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی میں درج کرلیاگیا۔ حملہ آور خیبر ایجنسی کے علاقے شاہ کس سے پشاور میں داخل ہوئے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی ذرائع کے مطابق امامیہ مسجد پر حملے کے خلاف درج مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عمر عرف نرے کو نامزد کیا گیا ہے۔ عمر عرف نرے آرمی پبلک سکول پر حملے میں بھی ملوث ہے۔ امامیہ مسجد پر حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے شاہ کس سے پشاور میں داخل ہوئے۔ دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا، جبکہ ایک خودکش آور کو نمازیوں نے ہلاک کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button