پاکستان

شہداء کمیٹی کی کال پر سندھ بھر میں شٹر ڈاون، کاروبار مکمل بند

شیعت نیوز: سانحہ شکار پر شہداء کمیٹی نےاندرون سندھ شٹر ڈاؤن کی کال پر آج مکمل ہڑتال ہے، جبکہ شہداء کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلی سندھ سے مذاکرات پرعمل درآمد نہ ہونے کے خلاف پندرہ فروری کو لانگ مارچ کا اعلان بھی کردیا۔

شہداء شکار پور اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سکھر، روہڑی، کندھرا،صالح پٹ سمیت دیگر اندرون سندھ بیشتر شہروں میں شٹر ڈاؤن ہے، شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود ڈومکی کی سربراہی میں ریلی نکالی جمعہ کے بعد نکالی جائے گی، علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مذاکرات پر عمل درآمد کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا، اگر اب بھی عمل نہیں کیا گیا تو پندرہ فروری کولانگ مارچ شروع کیا جائے گا اور سترہ مارچ کو سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی کا گھیراؤ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کاروائی سے قاصر ہے، سندھ بھر میں کالعدم گرہوں کے دفاتر کھلے ہیں اور صوبہ بھر میں سانحہ کے بعد سے اب تک دہشتگردوں کی تشہیری مہم میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، جس کے خلاف حکومت اور ریاستی ادارے کوئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں۔

سکھر میں ہڑتال کے موقع پرشہر کے تمام پٹرول پمپس اور کاروباری مراکز بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے، تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام، جماعت اسلامی نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ شکار پور میں امام بارگاہ میں خود کش دھماکے میں 60 سے زائد شہید ہوگئے تھے، تاہم قومی جماعتوں نے ہڑتال اور لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے لیکن شیعہ علماء کونسل نے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button