ایران
تہران:جنرل قاسم سلیمانی کی عوامی مجاہدین کے زیرعلاج زخمیوں کی عیادت۔
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}جنرل قاسم سلیمانی نے آج تہران کے ہسپتال میں زیرعلاج ان افرادکی عیادت کئے جوعراق میں دہشت گردتنظیم داعش کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق آج القدس فورس کے کمانڈرانچیف جنرل قاسم سلیمانی نے تہران کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ان مجاہدوں کی عیادت کئے جوعراق میں تکفیری جماعت داعش کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔
کہاجاتاہے کہ گزشتہ سال مئی،جون میں مرجع دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سیدعلی السیستانی کے فتوی پر عوام کی بڑی جماعت نے اس وقت ایک فورس تشکیل دی تھی جب دہشت گردتنظیم داعش کے گماشتوں نے عراق کے مختلف پرقبضہ کرنا شروع کیاتھا۔