سعودی عرب

سعودی عرب:ادارہ امربالمعروف ونہی ازمنکرداعشی کارنامے انجام دے رہی ہے۔ قینان الغامدی

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}سعودی عرب کے مشہورصحافی قینان الغامدی نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ”ادارہ امربالمعروف ونہی ازمنکر” کے بہت سارے کارناموں کے اندرتکفیری،داعشی افکارنمایاں دکھائی دیتی ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے قینان الغامدی نے گزشتہ روزایک خلیجی چینل "روتانا خليجية” کوانٹرویودیتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب کا”ادارہ امربالمعروف ونہی ازمنکر”اس وقت تکفیری داعشی افکارانجام دے رہی ہے،جہاں وہ عام بازارمیں لوگوں کوجبری طورپرنمازکے لئے جانااورعورتوں کوچہرہ چھپانے پرمجبورکرنا وغیرہ،یہ ایسے اعمال ہیں جس سے دین توکیاعقل سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابن تیمیۃ اورمحمدبن عبدالوہاب کے احکامات کوئی قرآنی حکم نہیں ہیں،اورنہ وہ دونوں انبیاء میں سے تھے،جس طرح اس وقت انہوں نےاپنے اجتہادکے مطابق عمل کیا،اسی آج ہمیں بھی یہ اپنے اجتہادکے مطابق عمل کرنے کاحق حاصل ہوناچاہئیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button