عراق

عراق کے شہر کاظمین میں دھماکا، متعدد افراد شہید

عراقی شہر کاظمین کے ایک ریسٹورینٹ میں ہونے والے دھماکے میں گیارہ افراد شہید ہوگئے ہيں-
عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشتگردانہ دھماکا پیر کے دن بغداد کے شمال میں واقع شہرکاظمین کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوا ہے- دھماکے میں گیارہ افراد شہیداور تینتیس زخمی ہوگئے ہيں-
کاظمین کا شمار بغداد کے شمالی محلوں میں ہوتا ہے جو دریائے دجلہ کے مغربی حصے میں واقع ہے- کاظمین میں فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم(ع) اور حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے روضے ہیں، اوراسی لئے اس علاقے کو کاظمیہ بھی کہا جاتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button