پاکستان

تحر یک انصاف ‘ملی یکجہتی کونسل’جے یو آئی (ف) شہداء شکار پور کمیٹی کی13فروری کی ہڑتال ‘ لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا

تحر یک انصاف ‘ملی یکجہتی کونسل’جئے سندھ محاذ ‘جے یو آئی (ف) سمیت سول سوسائٹی کے دیگر تنظیموں نے لواحقین شہداء شکار پور کمیٹی کی13فروری کی ہڑتال اور15فروری کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ شہدء کمیٹی کے چیئر مین علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہے کہ شہدائے سانحہ پشاور اور شکار پور کے ورثا ء کو سڑکوں پر آنے سے پہلے انصاف دیا جائے’اگر شہداء کے ورثا انصاف کے لئے سڑکوں پر نکل آئے تو ہرپاکستانی اُن کے شانہ بشانہ ہونگے’حکمران اُس وقت سے ڈریں جب مظلوم انصاف چھیننے کے لئے نکلے’سندھ حکومت دہشت گردوں کی وکالت چھوڑ کر شہداء کے لواحقین کے مطالبات پر فوری عمل درآمد کرے۔ شہدء کمیٹی شکار پور کا ہنگامی اجلاس چیئر مین علامہ مقصود ڈومکی کی صدارت میں منعقد ہو ا جبکہ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر’سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود’جے سندھ محاذ کے چیئر مین ریاض علی چانڈیو’ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو’جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو اور سند اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہریار مہر کی جانب سے جمعہ 13فرور ی کی ہڑتال اور15فروری کے پر امن لانگ مارچ کی مکمل حمایت کر نے پر انکا شکر یہ ادا کیا گیا ہے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوںسے بھی رابط کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ شکار پور کے مظلوموں کو انصاف دیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے’ وزیر داخلہ خود کہہ چکے ہیں کہ شکار پور دہشت گردوں کا گڑھ بن چکا ہے لیکن سندھ میں ان ظالم درندوں کے خلاف حکمران اب تک خاموش کیوں ہے اگر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو شہداء کمیٹی 15 فروری بروز اتوار شکار پور سے لانگ مارچ کرے گی جو وزیر اعلی ہاوُس کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیگی اور سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی تک جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button