مجلس و حدت مسلمین کی جانب سے سانحہ شکار پور شہداء کی بلندی درجات کیلئے یوم دعا اور صوبہ بھر میں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے جمعہ اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے

06 فروری, 2015 00:00

سندھ حکومت بے گناہ عوام کے خون کی اصل ذمہ دارہے زرداری لیگ کی ترجیحات میں سندھ میں دہشتگری کی روک تھام نہیں کرپشن ہے ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیرکے نام کوبدنام کر رہی ہے ،سانحہ شکار پور سمیت دیگر دہشتگردی کے واقعات میں کالعدم تکفیری دہشتگرد ملوث ہیں ،سانحہ عاشورہ،سانحہ چہلم ،سانحہ عباس ٹاؤن سمیت دیگر سانحات کے باجود سندھ حکومت نے کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی نہیں ، کراچی آپریشن دہشتگردوں کے خلاف نہیں ، سیاسی رنجشیں نکالی جا رہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنما ،علامہ مبشر حسن ،آصف صفوی،نا صر الحسینی ،،شبیر حسینن خواجہ مسجد کھارادر میں جمعہ نماز کے بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا ،ان موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی مظاہرین نے سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیر اعلیٰ سندھ کی بر طر فی کا مطالبہ کیا ، صوبہ میں سندھ حکومتی سر پرستی میں دہشتگرد تکفیری کالعدم گرہوں کے دارلعلوم کھلے جا رہیں ہیں، صوبہ بھر میں دہشتگردوں کا نیٹورک مضبوط ہو گیا ہے غلطی سے اگر کسی دہشتگرد پکڑ بھی لیا جاتا ہے تو انہیں کالعدم تکفیری گرہوکی جانب سے خطیر رقم خرچ کر کے عدالتوں سے چھوڑا لیا جاتا ہے ، دہشتگردوں کے نیٹورک چلانے کے وہی پرانے طریقہ کار ہیں سکیورٹی ادارے اور حکومت خود دہشتگردوں کو راستہ فراہم کرتی ہے ،سعودی امدار سے دہشتگردی کے مدارس قائم ہوتے ہیں اورانہیں مدارس سے کالعدم گرہوں کو پروڈکشن دی جاتی ہے، علامہ مبشر حسن نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پر سول سو سائٹی کی جانب سے سانحہ شکار پور ،کالعدم جماعتوں کے رہنماؤں کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی سکیورٹی اور ان کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرے میں شامل عورتوں ،بچوں پر ریاستی اداروں اور حکومت سندھ کی جانب سے تشدید کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دہشتگردوں کو پکڑنے میں ناکام مگر دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے کئے جانے والے پر امن احتجاجی مظاہرین کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی جس پر وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دینی چاہیے عوام نے حکمرانوں مسترد کرتی ہے اگر صوبہ میں شفاف الیکشن کرائے جائیں تو ان حکمرانوں کی قلعی کھل جائے گی ،رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈر کراچی سے مطالبہ کیا کے دہشتگردی کت خاتمہ کیلئے وام کی امیدیں آپ سے وابسطہ ہیں کراچی سمیت صوبہ بھر میں کالعدم دہشتگردگرہوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور سندھ حکومت میں شامل کالی بھٹروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے ،شہر میں جزوی مارشل لاء اور دہشتگردی کی عدالتوں میں ان تمام کے خلاف بھی مقدمات قائم کئے جائیں اور انہیں تختہ دار پر لٹکا یا جائے۔دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سانحہ شکار پوردہشتگردی کے خلاف جامعہ مسجد نور ایمان، جامعہ مسجد دربار حسینی ملیر،جامعہ مسجد ابو الفضل عباس لانڈھی،جامعہ مسجد امامیہ سادات کالونی جامع مسجد مصطفی عباس ٹاون ،حسینی مسجد سچل گوٹھ،میں مولانا علی نوار ،مہدی کریمی ،محمد حسین جعفری،احسن عباس میں علماء کرام نے سانحہ شکارپور دہشتگردی کے خلاف خطبات اورشہداء کے بلندی درجات کیلئے یوم دعاء کرائی اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں حکومتی نا اہلی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

2:47 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔