عراق
عراق،بیجی میں عراقی سکیورٹی فورس کی بڑے پیمانے پرکاروائی،70دہشت گردہلاک۔
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سربراہ نےاس بات کااعلان کیاہے کہ بیجی کی آزادی میں70دہشت گردہلاک کئے گئے ہیں۔
السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق گزشتہ روزصوبہ صلاح الدین کے شہرتکریت کےشمال کی جانب 40کلومیٹرکے فاصلے پرواقع علاقہ بیجی میں دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف عراقی سکیورٹی فورس نے بڑے پیمانی پرکاروائی کی جس کے نتیجے میں70دہشت گردہلاک جبکہ ان کے قبضے سے40کی تعدادمیں دھماکہ خیزموادبرآمد ہوئے ہیں اورپوراعلاقہ دہشت گردوں سے پاک کرایاگیاہے