لبنان

حزب اللہ لبنان کی جانب سے اردنی پائلٹ کے قتل کی مذمت

حزب اللہ نے اردنی پائلٹ کے زندہ جلائے جانے کے اقدام کو وحشیانہ جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے-
حزب اللہ نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں، دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، دہشتگردی کی حمایت کرنے سے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں- اس بیان میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ان ممالک کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کے نتیجے میں ہی عالمی برادری کو اس قسم کے واقعے کا مشاہدہ کرنا پڑا ہے- حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے اردنی پائلٹ کو قتل کرنے کا جو طریقہ اختیار کیا وہ اس گروہ کی درندگی کو ثابت کرتا ہے- داعش دہشتگرد گروہ نے اردنی پائلٹ کو، جو اس گروہ کی قید میں تھا، زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا- اردن کے اس پائلٹ کو داعش دہشتگرد گروہ نے گذشتہ سال دسمبر میں شام کے شہر الرّقہ کے قریب اس وقت اغوا کرلیا تھا جب اس کا ایف سولہ جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا – اس واقعے میں معاذ الکساسبہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگيا تھا- داعش دہشتگرد گروہ نے جنوری کے اوائل میں ہی اسے نہایت سفاکی کے ساتھ قتل کردیا تھا، لیکن اس کے باوجود داعش کے عناصر اس کے بدلے ایک خاتون دہشتگرد ساجدہ الریشاوی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button