مقبوضہ فلسطین

غزہ میں مشرقی خان یونس پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پٹی کے جنوب میں حملے کئے ہيں-

فلسطین کی الرسالہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بدھ کی شام خان یونس کے خزاعا علاقے پر حملہ کرکے فلسطینیوں کی زمینوں اور گھروں پر اندھادھند فائرنگ کی- خان پرحملے کے دوران صیہونی فوجی ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتے رہے- صیہونی فوجی، فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود تقریبا ہرروز خان یونس پر حملہ کرتے ہيں- درایں اثنا صیہونی فوجیوں نے شمال مشرقی رام اللہ کے سلواد دیہات کے باشندوں کو ان کے پانی کے کنوئيں تباہ کردینے کی دھمکی دی تھی- صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں جنوبی نابلس کے ایک اسکول پر بھی حملہ کرکے اسکول کو خالی کرالیاہے- درایں اثنا صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے گیارہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیاہے- بتایا جاتا ہے کہ صیہونی فوجی تقریبا ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے فلسطینیوں کو شہید، زخمی کر دیتے ہیں- دوسری جانب تحریک حماس کے سینئررہنما محمود الزھار نے شام اور لبنان میں پناہ گزیں فلسطینیوں پر مشتمل عزالدین قسام بریگیڈ تشکیل دینے کے لئے دمشق اور بیروت سے تعاون ی درخواست کی ہے- اطلاعات کے مطابق تحریک حماس کے سینئررہنما محمود الزھار نے کہا ہے کہ لبنان اور شام میں تحریک حماس کی فوجی شاخ، عزالدین قسام بریگیڈ کی تشکیل، صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد میں معاون ثابت ہوسکتی ہے- محمودالزھار نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ فلسطینی مزاحمت کے ہتھیاروں کا نشانہ صیہونی حکومت کی طرف ہے کہا کہ حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ کی لبنانی اور شامی شاخ، فلسطین کی آزادی کے لئے صیہونی حکومت پرحملہ کرسکتی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button