سعودی عرب

نئے سعودی بادشاہ بھی سابق بادشاہ کے نقش قدم پر

سعودی عرب کے نئے بادشاہ نے کہاہے کہ وہ علاقائی اور عالمی سطح پر اپنے ملک کی سابقہ پالیسیوں پر ہی عمل کریں گے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نئے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کے روز اپنے پہلے حکومتی اجلاس میں جس کی صدارت وہ خود ہی کر رہے تھے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر سعودی عرب کی پالیسی اپنی ماضی کی روش پر ہی جاری رہی گی۔سعودی عرب کے نئے بادشاہ نے علاقے ميں اپنے ملک کے تخریبی اقدامات اور دہشت گردوں کی حمایت پر مبنی اپنی پالیسیوں پر توجہ دئے بغیر اس بات کا دعوی کیا کہ سعودی عرب عالم اسلام کی خدمت، اور عرب اور اسلامی اقدار اور اصولوں کی حمایت، نیز مسلمانوں کی بھلائی اور عالمی امن وسلامتی اور بین الاقوامی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button