پاکستان

شکار پور شہداء کے سوئم کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یوم دعا ،منایا گیا

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت سانحہ شکار پور شہداء کے سوئم کی مناسبت سے شہر بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں قر آن خوانی ،مجلس عزاء اور تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکٹروں کی تعداد میں مرد خواتین و بچوں نے شرکت کی اور شہد اء سانحہ شکار پور امام بارگاہ کر بلا معلیٰ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیں کی، اس موقع پر دیگر سمیت دیگر سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنما و کارکنان بی بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہدائے ابام بارگاہ کر بلا معلیٰ کے بلندی درجات کیلئے دعا ء کی مولانا علی رمضانی ،مولا نا عروج حسین ، مولانا صادق جعفری،علامہ مبشر حسن ، رضوان علی پنجوانی، علی حسین نقوی، علامہ حسن ہاشمی،انجینئر رضا نقوی ،حیدر زیدی و دیگر نے شر کت کی و حدت ہاؤس میں منعقدہ مجلس سے خطا ب میں مولانا علی ر ضا کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور میں ملوث دہشتگرد یزید کے پیرو کار ہیں ، بے گناہ نمازیوں کا خون بحانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ، ملک میں خائن حکمرانوں کا راج ہے سانحہ شکار پور دہشتگردی کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پرعائد ہوتی ہے بعد ختم مجلس تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیاجس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی سیکر ٹری جنرل علامہ حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ دہشگردوں کی نشاندہی کیلئے ہیڈ منی رکھنے کے بجائے ان کالعدم دہشتگرد جماعتوں اور مدارس کے خلاف آپریشن کریں جنہیں سندھ حکومت کے زیر سر پرستی صوبہ میں پالا جا رہا ہے سانحہ شکار پور میں زیادہ تر شہداء کی شہادت طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی پیپلز پارٹی کی کر پٹ حکومت سندھ کی عوام پر جمہوریت کے لبادے میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں صوبہ بھر میں اسپتالوں اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی وڈیرہ شاہی کی علامت ہے حکمران خوف خدا کریں وزیر اعلیٰ سندھ فوری مستحفی ہو جائیں۔ تعزیتی جلسہ سے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ تکفیری خارجیوں نے جس طرح کاماحول بنا کر شیعہ سنی کو لڑانے کی وہ اس میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں تواب سندھ حکومت کی جانب سے کالعدم جماعتوں کو صوبہ بھر میں شلٹر فراہم کیا جا رہا ہے اور ان کے ر ہنماؤں کو فل فروف سکیور ٹی دی جارہی ہیں جس کا خود چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف لیں ،سانحہ شکار پور دہشتگر دوں کے خلاف صوبے بھر میں آپریشن ضرب عضب کیا جائے د شتگردوں سمیت ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپرریشن کیا جائے ،سندھ بھر میں موجود کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے کھلے آفیس بند کر وائے جائیں صوبہ میں عالمی دہشتگر د تنظیم داعش کے کی حمایت یافتہ کالعدم دہشگرد جماعتوں کے رہنماؤں کو نشان عبرت بنایا جائے سر عام پھانسی دی جائے ، سانحہ شکار پور شہداء کا خون رئیگاہ نہیں جائے گا وطن عزیر بقاء و دین اسلام کی سر بلندی کی خاطرہمارے اجداد نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی اور آئندہ بھی کسی یزی عزائم کے آگے سر نہیں چکائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button