پاکستان

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں ، ثروت قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں ،ملکی ترقی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،دہشتگردوں سے ڈرنے کی بجائے ان کے خلاف آواز بلند کئے ہوئے ہیں ،ہماری دو اعلیٰ قیادتوں کو صرف اس وجہ سے شہید کیا گیا کہ وہ اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے آواز حق بلند کئے ہوئے تھے ،ہمارے شہید قائدین نے جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مکروہ چہرئوں کو بے نقاب کیا اور آج ہم بھی اپنے قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہیں اور دہشتگردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں ،پاکستان اندرونی اور بیرونی سازشوں اور دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ،ضرب عضب آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہنا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری اراکین رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ ،سلیم قادری بھی موجود تھے ،اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے موجودہ ملکی صورتحال اور امریکی صدر اوبامہ کے بھارتی دورے پر تبادلہ خیال کیا ،سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے امریکی صدر اوبامہ کا بھارت کا دورہ کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے پاکستان بھارت سے کئی گناہ مضبوط ملک ہے اور ہر قسم کے دفاع کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ،فوج دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حالت جنگ میں ہے ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف دہشتگردی کے خلاف اور ملکی سلامتی کیلئے درست سمت میں ہیں ، دہشتگردی کا خاتمہ کرکے ہی ملک میں پائیدار امن قائم ہوگا ،اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد کرنے اور عوامی مسائل کے فوری حل پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button