پاکستان
تعلیم سے کردار کی تعمیر ،انسانی اقدار پروان چڑھتی ہیں،غیور عباس
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری غیور عباس عابدی نے کہاہے کہ تعلیم انسانی کردار کی تعمیر میں بنیاد ی کردار ادا کرتی ہے، تعلیم یافتہ معاشرے میں انسانی اقدار پروان چڑھتی ہیں جبکہ جہالت معاشرے میں نفرت و دیگر اخلاقی برائیوں کا سبب بنتی ہے ۔ امامیہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت پاک جون گرامر اسکول ملیر میں جاری پری بورڈ امتحان کے دوران امتحانی مرکز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان دشمن عناصر تعلیم یافتہ پاکستان سے خوف زدہ ہیں، سانحہ پشاور اسکی واضح مثال ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں ملت اسلامیہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگااور یہ کام تعلیمی میدان میں پیچھے رہ کر نہیں ہو سکتا۔