عراق

عراق:صوبہ دیالیہ امن کاگہوارہ بن چکاہے،عوام کی جان مال کی حفاظت کویقینی بنائیں: آیۃ اللہ سیستانی۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}عراق کے صوبہ دیالیہ کے سربراہ بدرہادی العامری نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کانکشاف کیاہے کہ اب صوبہ دہشت گردی سے پاک ہوچکاہے،دوسری جانب مرجع دینی آیۃ اللہ السیدعلی السیستانی نے سکیورٹی فورسزاورعوامی کوششوں کوسراہتے ہوئے اس بات پرزوردیا ہے کہ عوام الناس کے اموال کی سختی سےحفاظت کی جائے۔
السومرية نيوزرپورٹ کے مطابق عراقی صوبہ دیالیہ کے سربرہ بدرہادی العامری نے گزشتہ روزایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبہ دیالیہ سکیورٹی فورسز اور عوامی کوششوں کی وجہ سے مکمل طورسے دہشت گردی سے پاک ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا اس حوالے سےآیۃ اللہ السیدعلی السیستانی کی جانب سےایک بیان سامنے آیاہے کہ یہاں پرعوامی اموال کی سختی سے حفاظت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس بیان پرعمل کرناشرعی اوراخلاقی دونوں حوالے سے ہم سب پر واجب ہے،لہٰذاانہوں نے سکیورٹی فورسزاورتمام عوامی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حقوق الناس کاخیال کرتے ہوئےان کی جان ومال کی حفاظت کویقینی بنائیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اب صوبہ دیالیہ الحمدللہ امن کاگہوارہ بن چکاہے توتمام سکیورٹی اداروں پریہ فرض بنتاہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کااحساس کرتے ہوئے صحیح ڈیوٹیاں انجام دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button