پاکستان

تکفیری دہشتگرد جماعات جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کر دیے

پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کردیئے ۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان نے جماعت الدعو ۃ کے فنڈز منجمد کر دئیے ہیں،جماعت الدعوۃ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائدکرنیوالی کمیٹی کی لسٹ میں شامل ہے اورفہرست میں شامل تنظیموں کے فنڈز منجمد کیے جاتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نےامیدظاہر کی ہے کہ امریکی صدربھارت کےدوران کنٹرول لائن پرکشیدگی کامعاملہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود کشمیریوں کو قتل کیا تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جاسکے،بھارت میں زبردستی ہندو بنائے جانے کی مہم انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ ترجمان نے بھارت میں مسلمانوں کو جلائے جانے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ریاض پیرزادہ کے بیان پر ان کی اپنی تردید آ چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button