پاکستان

مسلم دنیا میں عدم استحکام کا ذمہ دار سعودی عرب، وفاقی وزیر

اسلام آباد : وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان سمیت مسلم دنیا میں عدم استحکام کی ذمہ داری سعودی عرب پر ڈال دی ہے۔

ریاض حسین پیرزادہ کے مطابق مسلم دنیا کے ممالک میں اپنے نظریئے کے فروغ کے لیے رقم کی تقسیم سے یہ عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں جناح انسٹیٹیوٹ نامی تھنک ٹینک کی کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے پاکستان پیسوں کی آمد کا سلسلہ بند کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

فوجی عدالتوں کے قیام پر بھی وفاقی وزیر نے اپنی ہی حکومت کو ہدف تنقید رکھا۔

ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کا قیام کمزور اور خوف زدہ قیادت کی نشاندہی کرتی ہے۔

وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’ایسی بزدل قیادت کو کوئی حق نہیں کہ وہ حکومت میں رہے‘‘۔

متعلقہ مضامین

Back to top button