مقبوضہ فلسطین

حزب اللہ کے جوابی حملے کا خدشہ، اسرائیل نے شمالی فلسطین کی شاہراہ بند کردی

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}گزشتہ دنوں شام میں حزب اللہ کے مجاہدین پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کے بعد صہیونی ریاست اب کسی بھی انتقامی کارروائی سے سخت خوف زدہ ہے۔ اسی خوف کے پیش نظر اسرائیل نے لبنانی سرحد کے قریب شمالی فلسطین کی مرکزی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ روز سنہ 1948 ء کے علاقوں میں قائم مرکزی شاہراہ کو بند کرنے کے بعد مقامی یہودی کالونیوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی ہے۔
خیال رہے کہ تین روز پیشتر اسرائیلی فوج نے شام کے وادی گولان کے القنیطرہ شہر میں ایک قافلے پر حملے کرکے حزب اللہ کے 6اہم کمانڈروں کو شہید کردیا تھا۔ جس پر حزب اللہ نے اپنے کارکنوں کی شہادت کا انتقام لینے کا عہد کیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کے مطابق ٹریفک کے لیے بند کی گئی سڑک یہودی کالونی ’’ڈوفیف افیفیم‘‘ کے قرب سے گذرتے ہوئے شمالی فلسطینی شہر الجلیل کے بالائی علاقوں تک جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ممکنہ حملے کے تناظر میں منگل کو اسرائیلی کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں شمالی فلسطین میں سرحدی علاقوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button