پاکستان

مغربی طاقتیں بوکھلاہٹ کے عالم میں اسلام فوبیا اور اسلام دشمنی پر مبنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں فرانس کے جریدے چارلی ایبڈو میں شائع ہونے والے رسول اکرم ۖ کے گستاخانہ خاکوںکے خلاف ہنگامی اجلاس منعقد ہوا مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر حیدر نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے جریدے نے احمقانہ عمل سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچائی ہے آزادری رائے کے نام پر مزہب کو نشانہ بنایا گیا او آئی سی کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا انہوںنے کہا کہ یہ صحافتی دہشتگردی ہے جس کو پھر سے دوہرایا گیا ہے مسلم برادری کے اسلامی اقدارکو نشانہ بنانا اسلام مخالف طاقتوںنے وطیرہ بنالیا ہے تمام عالم اسلام کو عالم کفر کے خلاف متحد ہونا ہوگا اسلام مخالف طاقتیں مغرب میں اسلام کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ سے وحشت زدہ ہیں لیکن وہ اپنے ان استعماری ہتھکنڈوں میں ناکام و نامراد رہیں گے مغربی طاقتیں بوکھلاہٹ کے عالم میں اسلام فوبیا اور اسلام دشمنی پر مبنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں لیکن مغربی میڈیا کی غلیظ پروپیگنڈہ کے باوجود اسلام یورپی دنیا میں پھیلتا جائے گا آئندہ پچاس سالوں میں یورپ میں اسلام تیزی سے پھیل چکا ہوگا اس حقیقت نے مغربی سیکولر طاقتوں کو خوفزدہ کر دیا ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیںانہوں نے مزید کہاکہ داعش اورصیہونی طاقتیں کا گٹھ جوڑاسلام کے خلاف سازش ہیں اسلام کے حسین چہرے کو مخدوش کرنے کے لئے غلیظ شیطانی سازشیں کرنے میںمصروف ہیںعش کا فتنہ گستاخانہ خاکوں سے زیادہ اسلام کی تضحیک کر رہاہے جس کی بنا پر عالم کفر کو اسلام کے خلاف سازشیں کرنے کا جواز فراہم ہوا ہے داعش کے کارستانیوں کی بنا پراسلام مخالف طاقتوں کو گستاخانہ خاکے بنا کا جواز فراہم ہوا ہے انہوںنے مزید کہا کہ تمام مسلم مسالک کو اس استعماری سازشوں کے خلاف سراپا احتجاج ہوکرفرانس کے جریدے کو معافی پر مجبور کرنا ہوگا

متعلقہ مضامین

Back to top button