مشرق وسطی

بحرین،شیخ سلمان کی گرفتارکے خلاف پرامن مظاہرے جاری،ظالم آل خلیفہ کی طرف سے ظلم وبربریت عروج پر۔

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)بحرین میں الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ سلمان کی گرفتاری کے خلاف مسلسل مظاہرے جاری ہیں،جہاں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رکن میشیل فارسٹ نے شیخ سلمان کی گرفتاری کے حوالے سے سخت تشویش کااظہار کیا ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابقمیشیل فارسٹ نے آج اپنے ٹویٹر پریہ پیغام دیا ہے کہ شیخ سلمان کی گرفتاری کے حوالے سے بحرین میں انسانی حقوق کے علمبردارکی خاموشی باعث تشویش ہے۔
آج16وین روزسے عوام کی جمع غفیرپرمشتمل مظاہرے بحرین کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں جہاں علماء سماجی کارکنان سمیت تمام شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افرادشامل ہیں،ذرائع کاکہنا ہے گزشتہ روز ظہرکے بعدسے شام تک جاری رہنے والے پرامن مظاہرےکے شرکاء کومنتشر کرنے کے لئےظالم آل خلیفہ کے گماشتوں نے تشددپسندانہ روایہ اختیارکیا ہواہےجہاں ان کے اوپرآنسوگیس کے شیلنگ کی جس وجہ سے کئی افرادزخمی ہونے کی اطلاع ہے جس کے خلاف آیۃ اللہ شیخ احمدقاسم نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالم حکومت جب عوام کے جائزمطالبات کوپوراکرنے سے عاجزہوئی توپھرنہتے عوام پرظلم وتشددکاآغازکیاہواہے جوباعث ننگ وعارہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button