پاکستان

طالبان حیوان سے بھی بدتر اور شیطان ہیں، علامہ نعیم جاوید

سنی اتحاد کونسل کے چیف آرگنائزر علامہ مفتی نعیم جاوید نوری نے کہا ہے کہ جن کے بڑے پاکستان بنانے کے خالف تھے، وہ آج امن کے دشمن ہیں، طالبان حیوان سے بھی بدتر اور شیطان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ ’’رسول اعظم ص کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان حیوان سے بھی بدتر ہیں، شیطان ہیں، خدا نے انتظام کر لیا ہے کہ ان کا احتساب ہو گا، ان کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنّت کے بچیس ہزار مدارس، ہزاروں خانقاہیں ہیں، ہم کہتے ہیں کہ ہم سے آغاز کرو، جس طرح چاہو احتساب کرو، جن کے بڑے پاکستان بنانے کے خالف تھے، وہ آج امن کے دشمن ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button