پاکستان

حکومت کا 72کالعدم گروہوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے دہشت گردوں اور شدت پسند تنظیموں کیخلاف آئندہ چند دنوں میں کارروائی کے دوران کالعدم قرار دئیے جانےوالے تقریباً72گروہوں میں سے کچھ کیخلاف ہی کارروائی متوقع ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ ابتدا میں حکومت کی توجہ صرف ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والی تنظیموں پر ہو گی۔محکمہ کے ایک سینئر افسر کے مطابق، ایسی تنظیموں کو آئندہ پاکستانی سر زمین پر سرگرم ہونے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی اور پرتشدد واقعات میں ملوث ان تنظیموں کے ارکان کو گرفتار کیا جائے گا۔ گرفتاریوں اور تحقیقات کے بعد ان لوگوں کے خلاف طے شدہ طریقہ کار کے مطابق فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔انہوں نے تصدیق کی کہ حال ہی میں دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہوں کے خلاف کارروائی ہو گی تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔افسرکے مطابق، صوبوں سے کہا گیا کہ وہ فوجی عدالتوں میں بھیجنے لائق مقدموں کی جانچ پڑتال کا کثر الجہتی طریقہ کار وضح کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button