پاکستان

لاہور: واہگہ بارڈر حملہ کا ذمہ دار تکفیری دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک

شیعت نیوز: پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک کمانڈر اسد اللہ اور اس کے دو ساتھی مارے گئے۔

انٹیلی جنس اور سیکورٹی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر جمعہ کی رات برکی روڈ پر ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

پولیس حکام کا دعوی ہے کہ ٹی ٹی پی کمانڈر اسد اللہ اور اس کے دو ساتھیوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ طالبان کمانڈر اسد نے ساتھیوں کے مارے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

قانون نافذ کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ اسد گزشتہ سال نومبر میں واہگہ بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

ہلاک ہونے والے دو دہشت گردوں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی جبکہ علاقے میں سیکورٹی حکام کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button