مشرق وسطی

مصر کا رفح شہر کو مکمل طو پر بفرزون میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} مصر نے فلسطین کے محصور شہر غزہ کی پٹی سے متصل شہررفح کی تمام آبادی وہاں سے ہٹانے کے بعد پورے شہر کو بفر زون میں تبدیل کرنے کا نیا فیصلہ کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین رپورٹ کے مطابق شمالی جزیرہ نما سینا کے گورنر میجر جنرل عبدالفتاح حرحور نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ غزہ کی پٹی سے متصل رفح شہر کو مکمل طور پر بفر زون میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مراحل میں رفح کی تمام آبادی کو وہاں سے ہٹانے کے بعد وہاں پر سیکیورٹی مراکز قائم کیے جائیں گے۔
مصری عہدیدار کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکام رفح میں بفر زون کے قیام کے دوسرے مرحلے پر کام کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 500 میٹر کے علاقے پر بفر زون قائم کیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں اسے ایک کلو میٹر تک وسیع کیا جا رہا ہے۔ مصری حکومت کا کہنا ہے کہ بفر زون کے قیام کا مقصد فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی سرگرمیوں کی روک تھام اور اسرائیل اور مصر دونوں پر ہونے والے حملوں کی روک تھام کرنا ہے۔
میجر جنرل عبدالفتاح حرحور نے بتایا کہ تیسرے اور آخری مرحلے میں رفح میں تعمیر کیے گئے مزید 1220 مکانات مسمار کیے جائیں گے جس کے نتیجے میں 2044 خاندان بے گھر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر ہونے والے فی کنے کو 1500 مصری پائونڈ یعنی 210امریکی ڈالر کے برابر معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button