ایران

داعش کے لئے ایران کی ریڈ لائن مقرر کردی گئی ہے:پوردستان

اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق کی سرحد کے 40 کلو میٹر اندر تک دہشتگرد گروہوں کے لئے ایران کی ریڈ لائن ہے۔
بریگیڈیر جنرل احمد رضا پوردستان نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جس وقت دہشتگرد تکفیری گروہ کے عناصر عراق کی مغربی سرحدوں میں داخل ہوئے اور ایران کی سرحدوں کے قریب پہنچے تو ایران کی برّی فوج، اس دہشتگرد گروہ کو کچلنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ تھی۔
ایران کی برّی فوج کے سربراہ بریگیڈیر جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا کہ ہم نے عراق کے 40 کلومیٹر اندر تک ریڈ زون معین کر دیا ہے اور داعش کو خبردار کر دیا کہ اگر اس نے لائن کو پار کیا تو اس کا انجام بھگتنے کے لئے تیار رہے۔
بریگیڈیر جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا کہ ایرانی فوج دہشت گردوں کی حکمت عملی کو پوری طرح سمجھتی ہے اور وہ عراق کے اندر ان کی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔
ایران کی برّی فوج کے کمانڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور دشمن کی ہر قسم کی غلطی کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button