لبنان

مقاومت سلامی نے خطے میں وحدت اسلامی کوفروغ دیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت کی مدداورعوامی استقلال نے خطے میں اسلامی وحدت کوفروغ دیاہے،اورسیاست کے اندرمذہبی اختلافات کی ترویج اسلامی وحدت کے لئے ایک چیلنچ ہے۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق تہران میں منعقد28ویں وحدت اسلامی کانفرنس میں حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات میں مذہبی اختلافات کی تریج وحدت اسلامی کے لئے ایک بڑاچیلنچ بنا ہوا ہے جہاں غالی،خوارج چاروں اطراف سے مسلمانوں کے درمیان وحدت کوپارہ پارہ کرنے کے پیچھے تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ہمیں افغانستان اورعراق میں امریکہ کےاورفلسطین میں غاصب اسرائیل کے قبضے کے خلاف موقف کوواضح کرناچاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اس وقت غاصب اسرائیل،تکفیری گروپ اورامریکی ہمنواوں جوخطے میں اپناتسلط کے خواہاں ہیں کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا غاصب اسرائیل کوصرف طاقت کی زبان ہی سمجھ آتی ہے اسی لئے اسے لبنان سے ذلیل وخوار ہوکر نکلنا پڑا،اسی لئے فلسطین،سکیورٹی کونسل کے ذریعے کبھی بھی آزادنہیں ہوگا بلکہ فلسطین کی آزادی کے لئےبندوق اٹھاکرمیدان میں اترناہی پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button