مقبوضہ فلسطین

عباس ملیشیا نے غرب اردن سے چھ فلسطینی حراست میں لے لیے

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر نابلس میں عوریف کے مقام پر چھاپوں کے دوران چھ فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے ایک فلسطینی کے استقبال کے لیے پوسٹر اور پرچم آویزاں کررہے تھے۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے سوموار کے روز وعوریف کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور تین شہریوں انس خال شحادہ، محمد عبدالرحیم شحادہ اور اس کےبھائی یوسف کے علاوہ اسماعیل شحھادہ، عمیر شحادہ، احمد سمیر عطا کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے تمام نوجوانوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
عباس ملیشیا کی جانب سے یہ گرفتاریاں حماس کے رہ نما اسامہ علی شحادہ کی صہیونی جیل سے رہائی کے موقع پر ان کے استقبال میں حماس کےپرچم لہرانے کی پاداش میں عمل میں لائی گئیں۔ حراست میں لیے گئے تمام شہری ابھی تک عباس ملیشیا کے سیکیورٹی مراکز میں پابند سلاسل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button