ایران

آیت اللہ خامنہ ای کا فوجی مشقوں کے شرکاء کے نام پیغام

رہبرانقلاب اسلامی اور سپریم کمانڈر حضرت آيت العظمی سید علی خامنہ ای نے محمد رسول اللہ فوجی مشقوں میں شریک فوجیوں کے نام پیغام بھیجا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کا پیغام آپ کے دفتر کے سربراہ جنرل محمد شیرازی نے آج ملک کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقوں میں جہاں یہ عظیم فوجی مشقیں ہورہی ہیں پہنچ کر ملک کے جیالوں کو پہنچایا۔ انہوں نے فوجی مشقوں کے میڈیا سیل کی سرگرمیوں سے بھی آگہی حاصل کی۔ سپریم کمانڈر کے دفتر کے سربراہ جنرل محمد شیرازی نے فوجی مشقوں کے کمانڈر ان چیف جنرل عبدالرحیم موسوی، بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری اور دیگر کمانڈروں کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ مسلح افواج کی ساری کوششیں ملک کے اقتدار ، ہمیشہ آمادہ رہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع کے لئے ہیں۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے جمعرات سے عظیم فوجی مشقیں شروع کی تھیں جو آج پانچویں دن میں داخل ہوئي ہيں اور اکتیس دسمبر تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button