دنیا

آسٹریا میں اسلام مخالف حملے بڑھتے جارہے ہيں

آسٹریا میں اسلام دشمن حملوں کے تازہ واقعے میں شہرویانا کی ایک مسجد پر حملہ کیاگیا ہے۔
قرآن کی عالمی نیوزایجنسی ایکنا کی رپورٹ کے مطابق شہرویانا کی مسجد پر ہونے والے اس حملے میں حملہ آوروں نے ایک مردہ جانور کے ٹکڑے مسجد کے دروازے پر لٹکا دیئے ہيں جس سے آسٹریا میں اسلام دشمن جذبات بڑھنے کا پتہ چلتا ہے۔
شہرویانا کی اسلامی یونین کے سربراہ فاتح کاراداس نے اس سلسلے میں کہاہے کہ یہ حملہ مسلمانوں پر نہيں بلکہ پوری انسانیت پر ہوا ہے۔
ویانا کی اسلامی یونین کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آسٹریا کے مسلمان امن و سکون برقرار رکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مہینوں میں بھی آسٹریا کے اسلامی مراکز اور مسجدوں پراس طرح کے حملے ہوتے رہے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button