پاکستان

جامعہ حفصہ کی طالبات نے افواج پاکستان سے لڑنے کے لیے عسکری تربیت حاصل کرنا شروع کردی

جامعہ حفصہ کی پرنسپل ام حسان کی قیادت میں پاکستان میں داعش کے خواتین ونگ کا قیام عمل میں آچکا ہے، جامعہ حفصہ کی طالبات نے اپنی کاروائیاں انجام دینے کیلئے عسکری تربیت حاصل کرنا شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے نامعلوم مقام پر جامعہ حفصہ کی طالبات کی جانب سے عسکری تربیت کے انکشاف کے بعد اسلام آباد میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ لال مسجد کے دیوبندی خطیب مولانا عبدالعزیز کی ہدایت پر جامعہ حفصہ کی طالبات کو عسکری تربیت کیلئے افغانستان بھیجا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پہلا گروپ ام حسان کی سربراہی میں افغانستان گیا ہے جس میں 17 طالبات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی جامعہ حفصہ کی طالبات نے داعش کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے پاک فوج سے لال مسجد آپریشن کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا، ضرورت اس امر ہے کہ ملکی سلامتی کے ادارے مولاناعبدالعزیز اور جامعہ حفصہ سمیت ملک بھر میں کالعدم جماعتوں اور ان کی سرپرستی کرنے والے سیاسی و مذہبی عناصر کے خلاف فوجی آپریشن کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button