پاکستان

مولانا عبدالعزیز اور منور حسن پاکستان میں داعش کی گورنری کے اہم امیدوار بن گئے

لال مسجد کے خطیب اور طالبان دہشت گردوں کے روحانی پیشوا مولانا عبدالعزیز اور جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر منور حسن کو پاکستان میں داعش کی امارت (گورنری) کا بہترین امیدوار نامزد کردیا گیا ہے۔ عراقی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات موصل میں موجود داعش کے اہم ترین کمانڈر ابوعمر الشیشانی کے دست راست ابوخالد نے عراقی فورسز کو اپنی گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے دوران بتائی۔ ابوخالد کا کہنا تھا کہ خلیفہ ابوبکر البغدادی نے پاکستان کی امارت (گورنری) کے لئے مولانا عبدالعزیز اور منور حسن کے ناموں پر غور شروع کیا ہے۔ ابوخالد کے مطابق موصل میں داعش کی شوریٰ کے ایک اجلاس میں ہندوستان کی سرزمین پر پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش کیلئے الگ الگ گورنر بنانے کی رائے کو کثرت رائے سے منظور کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی گورنری کیلئے مولانا عبدالعزیز اور منور حسن کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ دوسری جانب بھارت اور بنگلہ دیش کیلئے بھی ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button